اسلام آباد : ایم کیو ایم نے ایوان میں واپسی کو مطالبات کی منظوری سے مشروط کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 15:16

اسلام آباد : ایم کیو ایم نے ایوان میں واپسی کو مطالبات کی منظوری سے مشروط کر دیا۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015ء) : ایم کیو ایم نے استعفے دینے کے بعد ایوان میں واپسی کو اپنے مطالبات کی منظوری سے مشروط کر دیا. تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے پہلا مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کے براہ راست بیان نشر کرنے پر عائد پابندی کو ہٹا یا جائے.

(جاری ہے)

دوسرا مطالبہ یہ کہ کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کی جائے، تیسرا مطالبہ رینجرز کو کراچی میں غیر جانبدا ر بنایا جائے، چوتھا مطالبہ یہ کہ ایم کیو ایم کے لا پتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ آخری مطالبہ یہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے زیر حراست رہنماؤں اور کارکنان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے.

ایم کیو ایم نے تینوں ایوانوں میں اپنے استعفے جمع کروا دئے ہیں تاہم ایم کیو ایم کو ایوان میں واپس لانے کے لیے حکومت نے تاحال ان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں