ایم کیو ایم کا استعفی دینے کا فیصلہ غلط ہے، کراچی آپریشن درست سمت پر گامزن ہے ، استعفوں سے اداروں کے کردار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اگست 2015 16:08

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا استعفی دینے کا فیصلہ غلط ہے، کراچی آپریشن درست سمت پر گامزن ہے جن اداروں کے خلاف بات کی گئی وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں، استعفوں سے اداروں کے کردار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جن اداروں کیخلاف بات کی ہے وہ اس وقت کراچی سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کرار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن آپریشن ہوتا ہے جو ہر صورت جاری رہے گا، استعفوں سے آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ا یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لیں ورنہ سپیکر قومی اسمبلی ان پر قانونی کارروائی کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی آپریشن درست سمت میں گامزن ہے جس سے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مدد مل رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں