رویت ہلال کمیٹی کے لئے ہرصوبے سے دو سال تک چیئرمین منتخب کرانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا ،سردار یوسف

جمعرات 13 اگست 2015 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وفاق میں ایک ہی وقت آذان پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں صوبے میں ایک ہی وقت آذان رائج کرنے کی تجویز دی ہے ہرصوبے سے رویت ہلال کمیٹی کے لئے دو سال تک چیئرمین منتخب کرانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا ۔ نفرت آمیز تقاریر پھیلانے والوں کو وزارت داخلہ اور نیشنل الیکشن پلان کے مطابق صوبے خود دیکھتے ہیں ۔

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی کی زیر صدارت مقررہ وقت پر شروع ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی(ف)نسیمہ بیگم کے سوال کے جواب مں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر درشن نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 2007 سے کام جاری ہے اس کے علاوہ صوبوں میں بھی اور وفاق میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جانکاری کے حوالے سے سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں یہ بیماری کم نہیں ہوئی لیکن یہ بھی یقین دہانی کرا دوں کہ بڑھی بھی نہیں ہے اس حوالے سے وزیر اعظم پروگرام کے تحت فنڈنگ مل رہی تھی وہ بھی روک دی گئی ۔

(جاری ہے)

لیکن مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال ، فیس سکریننگ خون کا اشتعال اورحجاموں کا شیو بنانا ایک ہی اوزار سے یہ بیماری زیادہ پھیلتی ہے اس کے عدم پھیلاؤ پر اب عوام میں جانکاری مہم شروع کر دی ہے ۔مسلم لیگ(ن) پروین بھٹی کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے جمعہ پاکستانی حجاج کی سعودی عرب میں رہائش کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور 139 عمارتیں کرائے پر لی گئیں ہیں جس مین 71684 حجاج کے رہنے کی گنجائش ہے ۔

مسلم لیگ( ن) کی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ آذان کے ٹائم کے تعین کے لئے علماء کمیٹی بنائی تھی وفاق کچھ جگہوں پر وقت کی پابندی کی جاتی ہے اور کچھ جگہوں پر نہیں ہوتی تو اب کوشش ہے ان کو بھی اس دھارے میں لا رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ ایک ٹائم آذان کے لئے ہر صوے میں کمیٹی بنائی جائے اور اس پر عملدرآمد بھی کرایا جائے ۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیز تقاریر پھلانے کے حوالے سے صوبے بھی عملدرآمد کر رہے ہیں اور وزارت داخلہ کو اس حوالے سے تفصیلات بھی فراہم ہوتی رہتی ہیں نسیمہ بیگم کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر درشن نے کہا کہ ہیپٹائیٹس کی ویکسین نسبتاً مہنگی ہے یہ امریکہ مإں ایک ہزار ڈالر کی ملتی ہے تو یہاں پر وزیر اعظم نے وہ ویکسین ای ک ہزار روپے کی کرائی ہے ڈاکٹر درشن نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد لیورٹرانسیلانٹ کا معاملہ صوبوں کو جا چکا ہے تو اس کو صوبے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے کا مسئلہ صوبوں کا ہے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت 14 فیصد لوگ ہیپٹائٹس کا شکار ہو چکے ہیں اس میں صوبوں کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے وزیر اعظم چاروں صوبوں کو بلا کر مسئلے کو حل کرائیں ۔

مسلم لیگ(ن) شیخ روحیل اصغر نے پارلیمانی سیکرٹری رجب علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان زرعی کونسل کے مختلف شہریوں میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے پلانٹس نصب کئے ہیں جو کہ آسٹریلیا سے منگوائے گئے اور ایک پلانٹ کی قیمت 70 ہزار روپے ہے جو کہ اسلام آباد میں تین سندھ میں 8 اور بلوچستان 4 پلانٹ لگائے گئے ہیں جو کہ ٹرائل کے طور پر کامیاب ہوئے ہیں شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر درشن نے کہا کہ پاپولیشن کا مسئلہ صوبوں کا ہے لیکن اس پر وفاق مشاورت کرا سکتا ہے شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم آذان کے ایک ٹائم کے حوالے سے زبردستی تو کام نہیں کرا سکتے ہں لیکن اس پر وقت درکار ہے چیمبر آف کامرس اور سول سوسائٹی اس حوالے سے ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے سپلمنٹری سوال کے جواب میں کہا ۔ انجمن تاجران چیمبر آف کامرس اور انتظامیہ ایک وقت آذان کے لئے کام کر رہی ہے ملک میں ایک عید منانے کے لئے وزارت میں میٹنگ ہوئی ہے اور مشاورت بھی ہوئی ہے اگر ایک دن عید منانے کے لئے کوئی قانون سازی کرنی پڑی تو کریں گے ۔ روہیت ہلال کمیٹی کا چیئرمین 12 سالوں سے ایک ہی ہے لیکن ہر صوبے کے لئے دو سال سے چیئرمین منتخب کرنے کی تجویز پر غور کی جا سکتا ہے اسلام آباد میں کوئی مندر نہیں ہے لیکن ایک مطالبہ سامنے آیا ہے اس پر غور کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں