راولپنڈی میں زیر تعمیر ہسپتال پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے آئندہ منگل تک کوئی حل نکل آئے گا ‘شیخ آفتاب

جمعرات 13 اگست 2015 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ راولپنڈی میں زیر تعمیر ہسپتال پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے آئندہ منگل تک کوئی حل نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اربوں روپے کی زمین خالی کرا کے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا، اس پر 90 فیصد کام مکمل ہے،دو کروڑ روپے ڈی سی او کو پہنچ چکے ہیں مگر وہ ریلیز نہیں ہوئے اگر رقم نہ ملی تو لوگ قبضہ کر لیں گے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے یقین دلایا کہ منگل کو یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں