حکومت پاکستان متاثرین منگلا ڈیم کے معاملات ترجیح بنیادوں پر یکسو کرے ،چوہدری عبدالمجید
جمعرات 13 اگست 2015 16:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ حکومت پاکستان متاثرین منگلا ڈیم کے معاملات ترجیح بنیادوں پر یکسو کرے متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان سے جس جذباتی وابستگی کا مظاہرہ کیا حکومت پاکستان منگلاڈیم کے نیو سٹی اور سمال ٹاؤن میں ترقیاتی عمل مکمل کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت پاکستان اضافی کنبہ جات کے لیے فنڈز فراہم کرے حکومت آزادکشمیر نے اربوں روپے مالیت کا رقبہ اضافی کنبہ جات کے لیے فراہم کردیا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر کونسل میں ریاستی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں اور اسٹیٹ پراپرٹی کے فنڈزآزادکشمیر کے عوم کی فلاح وبہبود پر خرچ کیے جائیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ متاثرین منگلاڈیم نے دوسری بار اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کی قربانی دے کر پاکستان سے اپنی گہری محبت کااظہار کیا منگلاڈیم مکمل ہوچکا ہے مگر متاثرین کے معاملات ابھی حل طلب ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان متاثرین منگلاڈیم کے تمام معاملات کو یکسو کرے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں سیکرٹری کشمیر افیئرعابد سعید سے بات چیت کررہے تھے آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثنا وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ کل آزادکشمیر میں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے آزادکشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد ہوں گی جلسے جلوس منعقد کیے جائیں اور تمام سرکاری عمارات پر پاکستانی پرچم لہرائے جائیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ کل مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام بھارتی فورسز کے سنگینوں تلے پاکستانی پرچم بلند کریں گے اور دنیا پر ثابت کردیں گے کہ پاکستان اور کشمیر قدرتی طور پر گہرے رشتوں سے منسلک ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اور بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈے، ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ وزیراعظم نے کہاکہ کل دنیا بھر میں آباد تارکین کشمیری عوام یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منائیں گے اور جلسے جلوس منعقد کرکے پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی کااظہار کریں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش
محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح
صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید ..
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
این سی ایچ آر سول سوسائٹی کے شراکت داروں، بین الاقوامی کمیشنز اور مقامی بار کونسلوں کے تعاون سے پاکستانی ..
35 ویں سینئر مینجمنٹ کورس شرکاء کا ہلال احمر پاکستان کا دورہ
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹراسحق ڈار نے مالی بل، ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024 کی نقل پیش کر دی
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا