سینٹ میں قوم کویوم آزادی پر مبارکباد کی قرار داد متفقہ طورپر منظور

قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو جمہوری اعتدال پسند اور ترقی یافتہ ملک بنایاجائیگا ٗ عزم کااظہار پارلیمان کا ایوان بالا وفاق کا نمائندہ ہے جو وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرتا رہیگا ٗ قرار داد کا متن

جمعرات 13 اگست 2015 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سینیٹ نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد اور پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق جمہوری اعتدال پسند اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے یہ قرار داد ارکان سینٹ راجہ ظفر الحق ٗ سعید غنی ٗ بازمحمد خان ٗ سستی پلیجو ٗ ثمینہ عابد ٗ ہلال رحمن ٗ میر کبیر احمد ٗ اشوق کمار ٗ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ٗ ایس ایم اعظم خان موسیٰ خیل اور دیگر ارکان کے دستخطوں سے پیش کی گئی جو ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلی قرار داد ایوان راجہ ظفر الحق نے ایوان میں پیش کی قرارداد میں کہاگیا کہ سینٹ آف پاکستان یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے اوراس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو جمہوری اعتدال پسند اور ترقی یافتہ ملک بنایاجائیگا جہاں قانون کی حکمرانی اور تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہونگے قرار داد میں اس عزم کااظہار کیا گیا کہ پارلیمان کا ایوان بالا وفاق کا نمائندہ ہے جو وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرتا رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں