پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین زراعت، صنعت، توانائی، جیمز اینڈ جیولری کے مواقع موجود ہیں ٗ وزیر تجارت خرم دستگیر
دونوں ممالک آئندہ ستمبر میں آزادانہ تجارت کے معاہدے سے متعلق دوبارہ بات چیت کریں گے ٗمیڈیا سے گفتگو
جمعرات 13 اگست 2015 21:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین زراعت، صنعت، توانائی، جیمز اینڈ جیولری سمیت دیگر مواقع موجود ہیں ٗدونوں ممالک آئندہ ستمبر میں آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق دوبارہ بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے حکومت موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔
تھائی لینڈ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھا کر دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وہ جمعرات کو پاکستان تھائی لینڈ مشترکہ تجارتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے بعد تھائی لینڈ کے وزیر تجارت کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جس میں تھائی لینڈ کے وزیر تجارت ایچ ای چٹچائی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی خواہش ہے کہ دوطرفہ تجارت سال 2018ء تک دوگنا کر دی جائے۔
اس حوالے سے دونوں ممالک کی تجارت کی وزارتیں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ الیکٹرک اور الیکٹرانکس مصنوعات مشینری، آٹو موبائل میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے جبکہ پاکستان میں تھائی لینڈ کے لئے کارٹن یارن، ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس، چمڑے کی مصنوعات اور دیگر مصنوعات میں پاکستان سے درآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے ایف ٹی اے کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ پاکستان کو ایک ہزار مختلف مصنوعات برآمد کر سکتا ہے جبکہ 684 مصنوعات پاکستان سے درآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آزادانہ تجارت سے دونوں ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسیان ممالک میں تھائی لینڈ کو اہم حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان تھائی لینڈ کے آٹو موبائل کے شعبہ سے پاکستان فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تجارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں دونوں ممالک کے مابین دوبارہ مذاکرات کا عملی آغاز ہوگا جس میں ایف ٹی اے کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیرف کے خاتمے پر رضامند ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت