نیب لاہور نے پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن میں 80ملین روپے کے پنشن سکینڈل میں محمد جعفر کو گرفتار کر لیا

جمعرات 13 اگست 2015 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن میں 80ملین روپے کے پنشن سکینڈل کے کیس میں محمد جعفر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کو بدعنوانی، فراڈ، فنڈز میں خوردبرد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیاملزم بزم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر علی ڈوگر کا ہمسایہ ہے جو پہلے ہی گرفتار ہے اور جسمانی ریمانڈ پر ہے۔ملزموں نے مل کر پنشنرز کی ایک جعلی لسٹ تیار کی اور جعلی بینک اکاؤنٹس بنا کر پنشن کی رقم خوردبرد کی، مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم محمد جعفر کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں