وزیراعظم سے ایران اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی الگ الگ ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

عالمی طاقتوں سے ایران کا ایٹمی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے،وزیراعظم،پاکستان کے کردارکو سراہتے ہیں،جواد ظریف افغانستان اہم ہمسایہ برادرملک ہے،دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کا عزم رکھتے ہیں،محمد نوازشریف

جمعرات 13 اگست 2015 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت پر باہمی تعاون کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ دیگر ممالک سے تعاون کو فروغ دیا جائے۔وہ جمعرات کو یہاں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے الگ الگ ملاقاتوں میں بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیرخارجہ محمد جوادظریف سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورزیرغورلائے گئے،وزیراعظم نے ایٹمی معاملے پر عالمی طاقتوں سے ہونے والے معاہدے کوانتہائی مثبت پیشرفت قراردیاایرانی وزیرخارجہ نے اس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردارکو سراہا، جبکہ افغان وزیرخارجہ اصلاح الدین ربانی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اورافغانستان کے تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیاذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افغانستان کوپاکستان کا اہم ہمسایہ برادرملک قراردیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں پاک افغان سرحد بہتر مینجمنٹ کے علاوہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بھی بات کی گئی،وزیراعظم نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کے پاکستانی موقف کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں