یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس آپریشنز اسلام آباد

شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سخت محنت کی جائے ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کیا جائے ، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ، سیکورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی، ساجد کیانی کااجلاس سے خطاب

جمعرات 13 اگست 2015 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) ایس ایس آپریشنز اسلام آبادساجد کیانی نے تمام افسروں کو ہدایت کی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے،شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سخت محنت کی جائے ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کیا جائے ، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ، یو م آزادی کی سیکورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی، پاکستان ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس کی حٖفاظت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے، جمعرات کو وہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں یوم آزادی کی سیکیورٹی ڈیوٹیوں سے متعلق منعقدہ پولیس افسروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، اجلاس میں تمام زونز کے ایس پیز ، اے ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز، محر رتھا نہ جا ت اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس آپریشنز ساجد کیانی نے یوم آزادی کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ تمام افسراور اہلکار حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر سیکورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دیں، تمام داخلی اور خارجی راستوں سے گزرنے والی گاڑیوں ، مو ٹر سائیکل پر نظر رکھتے ہوئے موثر چیکنگ کی جائے ، قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اضافی ڈیوٹیوں کے لئے نفری اور اضافی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ،پولیس شر پسندوں کے راستے میں دیوار بن جائے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے کیونکہ وطن عزیز کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ ہمارے بزرگوں نے جانوں کی عظیم قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے اور اس کی حفاظت اب ہم پر فرض ہے، انہوں نے کہا کہ چودہ اگست ملکی تاریخ کا اہم موڑ ہے اور اس پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے اسلئے خوشی کے ان لمحات میں تمام افسراور اہلکار اپنا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے اسے محفوظ اورپر سکون بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں