برطانیہ میں شرانگیز تقریروں کے حوالے سے قانون موجود ہے ، کراچی آ پریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں، کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر داخلہ سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی، آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ،پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کاانٹرویو

جمعہ 14 اگست 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہبرطانیہ میں شرانگیز تقریروں کے حوالے سے قانون موجود ہے ، کراچی آ پریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں، کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر داخلہ سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی، آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ،پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے صورتحال میں بہتری آئی ۔

(جاری ہے)

بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے اس آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی تھی۔ بی بی سی پر ایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پر انہوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والا ادارہ ہے۔

اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ آپریشن ضرب عضب کے متعلق سوال پر فلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھی اچھی خبریں بھی ہیں، پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں