سینئر کرکٹ مبصر حسن جلیل کو 1999 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے کیس میں قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کا سامنا

جمعہ 14 اگست 2015 12:11

سینئر کرکٹ مبصر حسن جلیل کو 1999 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے کیس میں قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کا سامنا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) سینئر کرکٹ مبصر حسن جلیل کو 1999 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے کیس میں قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کا سامنا ہے۔جلیل معاملہ میں ملوث پیسہ واپس کرنا چاہتے ہیں تاہم نیب نے ان کی یہ درخواست رد کر دی۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان نے الزام لگایا کہ جلیل نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن میں بطور ماکیٹنگ مشیر کام کرتے ہوئے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 30000 ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔

تحقیقات کے دوران ، ملزم نے اپنے کونسل کے ذریعے نیب راولپنڈی میں پانچ لاکھ روپے چیک کے ساتھ والنٹری ریٹرن (وی آر) کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم وہ انکوائری میں غیر حاضر رہے۔نیب نے تحقیقات کے دوران جلیل کی غیر حاضری کو وجہ بناتے ہوئے وی آر درخواست مسترد کر دی۔ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نیب نے معاملہ کی مزید جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں