این ایچ اے افسران نے بابو سر ٹاپ سے برف ہٹانے کے نام پر دس کروڑ کی گاڑیاں خرید لیں

جمعہ 14 اگست 2015 15:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران نے ناران چلاس روڈ پر بابو سر ٹاپ سے برف ہٹانے کے نام پر دس کروڑ روپے کی لگژری گاڑیاں خرید لیں اس بات کا انکشاف منصوبہ کی تحقیقات کرنے والے ایک سرکاری ادارہ کی رپورٹ میں ہوا ۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ اب پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق این ایچ افسران نے بابو سر ٹاپ سے برف ہٹانے کے لیے دس کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے جس سے قیمتی گاڑیاں خریدی گئیں پارلیمانی فورم نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان گاڑیوں کی خریداری کی تحقیقات کرے اور گاڑیوں کے استعمال بارے مفصل رپورٹ فراہم کرکے این ایچ اے میں اربوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل موجود ہیں جس کے تحت اب تک وزارت مواصلات نے کسی بھی افسر کو ذمہ دار نہیں قرار دیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں