سول ایوی ایشن میں دو ارب چوبیس کروڑ کی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل ، رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال

جمعہ 14 اگست 2015 15:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) سول ایوی ایشن میں2 ارب 18 کروڑ کرپشن کے سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور ذمہ دار افسران کی گرفتاری کیلئے سمری وزیر داخلہ کو ارسال کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن میں دو ارب اٹھارہ کروڑ سکینڈل کی تحقیقات شروع کررکھی ہیں دستاویزات کے مطابق سول ایوی ایشن نے مشرف دور حکومت میں کارگو تھروپٹ چارجز ( سی ٹی سی ) کا کراچی ائرپورٹ پر ٹھیکہ ایئر گیٹ انٹرنیشنل کمپنی کو دیا تھا اس کرپشن کی نشاندہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا تھا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کی تھیں اس ٹھیکے میں قواعد وضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من پسند افراد کو دیا گیا تھا جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ایف آئی اے ملتان ائرپورٹ کے ڈیزائن کا کنٹریکٹ انجینئرنگ کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کو قواعد سے ہٹ کر دیئے اس کی بھی تحقیقات شروع کررکھی ہیں اس سکینڈل میں دو کروڑ انیس لاکھ کی مبینہ کرپشن کی گئی ہے کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کئے جانے کا امکان ہے سول ایوی ایشن حکام کیخلاف وزارت کامرس کی ہدایت کے برعکس کمپنی حبیب رفیق ایس کے پی انجینئرنگ اور میٹرا کون کی انشورنس گارنٹی قبول کرکے قومی خزانہ کو چار کروڑ سنتالیس لاکھ نقصان پہنچانے کی بھی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں ذرائع نے بتایا کہ یہ تحقیقات بھی جلد مکمل کرلی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں