او پی ایف کا 15ہاؤسنگ سکیمیں بروقت مکمل نہ کرنے سے 90 کروڑ کا نقصان ، ویلفیئر فنڈ کے 40کروڑ غائب

جمعہ 14 اگست 2015 15:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وزارت اوورسیز پاکستانیوں میں ویلفیئر فنڈ میں چالیس کروڑ کی کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذیلی اداہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پروموٹرز سے سکیورٹی کی مد میں رقم وصول کرکے وزارت کہ بیلنس شیٹ میں ظاہر نہیں کی اور بھاری رقوم ادھ ادھ کردی یہ سکینڈل بھی مشرف دور میں ہوا جس میں ادارہ کے ابھی تک کرپٹ افراد سے وصولیاں نہیں کرسکی دستاویزات کے مطابق او پی ایف سکول انتظامیہ نے طلباء کی فیسوں سے آٹھ کروڑ 76لاکھ سے زائد کی اپنے من پسند کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی یہ سکینڈل سامنے آنے کے باوجود وزارت کے سیکرٹری نے ذمہ دار افراد کا تعین نہیں کرسکا ہے آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وقف گیارہ ہاؤسنگ سکیموں کو پندرہ سال گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں کیا جاسکا جس سے ادارہ کو مجموعی طور پر نوے کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے یہ سکیمیں پندرہ سال قبل ملک کے مختلف اضلاع بالخصوص لاہور، کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور ، کوئٹہ میں شروع کی گئی تھیں تاہم یہ سکیمیں ابھی تک مکمل نہیں کی جاسکیں ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں