پاک بھارت مذاکرات کا دو روزہ دور 23اگست کو شروع ہو گا

جمعہ 14 اگست 2015 15:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاک بھارت مذاکرات کا دو روزہ دور 23اگست کو شروع ہو گا ۔قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کا فیصلہ گزشتہ ماہ روس کے شہر اوفا میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا تھا۔حالیہ سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت اور پاکستان کے قومی سلامتی مشیروں سرتاج عزیز اور اجیت دوول کے درمیان 23اگست سے نئی دلی میں سلامتی امور پر دوروزہ مذاکرات منعقد ہونگے جو دونوں ملکوں کے مابین ایک طویل عرصے کے بعدیہ بات چیت ہوگی۔

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ حد متارکہ اور پا ک بھارت سرحدوں پر مسلسل گولی باری کے نتیجے میں پر تناو کی صورتحال بنی ہوئی ہے جبکہ بھارت نے گرداس پور اور ادھم پور حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے تاہم پاکستان نے اسے ایک بے بنیاد الزام قرار دیکر ا س پر شدید رد عمل ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے باعث دونوں ملکوں میں سفارتی سطح پر بھی صورتحال معمول پر نہیں رہے تھے ۔قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کا فیصلہ گزشتہ ماہ روس کے شہر اوفا میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا تھا۔تناو کی کیفیت کے باوجودپاک بھارت سفارتی ذرائع نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ قومی سلامتی مشیروں کی مجوزہ میٹنگ کسی بھی قیمت پر اورکسی بھی صورت میں منسوخ نہیں کی جائے گی اورکئی دنوں کی کشمکش اور قیاس آرائیوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاک بھارتی قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ بھارت کی طرف سے تجویز کردہ تاریخوں پر منعقد ہوگی۔

اس سلسلے میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا”جی ہاں! اب میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ میں23اگست کو بھارت کا دورہ کرکے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملا قات کروں گا“۔ انہوں نے کہا” ہمارے وزیر اعظم ہمیشہ مذاکرات میں یقین رکھتے ہیں ،لہٰذا میں اسی ماہ بھارت جاوں گا“۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھارت جانے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قریب ایک سال قبل بھارت نے پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات اْس وقت منسوخ کردئے تھے جب کشمیری حریت پسند لیڈران نے بات چیت سے قبل نئی دلی میں مقیم پاکستانی سفیر سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں