سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے مجرم کی رہائی پر عالمی برادری کی خاموشی دہرا معیار ہے، بھارت میں دہشت گردوں کی آزادی پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے، ممبئی حملے کا شور کرنیوالے بھارتی حکومت نے خود سوامی آنند کو رہا کرایا

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی کو چیلنج نہ کئے جانے پرسخت ردعمل کا اظہار

جمعہ 14 اگست 2015 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے مجرم کی رہائی پر عالمی برادری کی خاموشی دہرا معیار ہے، بھارت میں دہشت گردوں کی آزادی پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے، ممبئی حملے کا شور کرنیوالے بھارتی حکومت نے سوامی آسیم آنند کوخود رہا کرایا جس کے ثبوت بھی موجود ہیں ۔

جمعہ کو چوہدری نثار علی خان نے سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی کو بھارتی حکومت کی جانب سے چیلنج نہ کرنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی کردار کی رہائی پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، بھارت اپنے ملک میں دہشت گردوں کی کھلی آزادی پر کیوں آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا بھی دہشت گردی کے اس واقعے کو نظر انداز کرنا بے شمار سوالوں کو جنم دیتا ہے، محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کو مقدس گائے سمجھا جاتا ہے، وہاں پر دہشت گردوں کے آزاد گھومنے سے کسی کو تحفظات نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سوامی آسیم آنن کو آزاد کرانے کیلئے بھارت نے سرکاری گواہان کو گواہی دینے سے منحرف کرایا اور خودہروقت ممبئی حملوں پر شورمچاتا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں