وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعددعلاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار
ہفتہ 15 اگست 2015 12:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعددعلاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اورسندھ سمیت اسلام آباد، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔ شہر اقتدار اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے علی الصبح تک جاری رہا ، بادل خوب گرجے اور برسے بھی موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔(جاری ہے)
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیر پورٹ) میں41 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد (گولڑہ 35، زیروپوائنٹ 29، سید پور 27، بوکرہ 20)، راولپنڈی(چکلالہ21، شمس آباد 17)، لاہور(سٹی) 16، گجرات 13، راولاکوٹ09، منگلا08، کوٹلی، مری 05، ژوب 03، دیر، بونجی، گلگت 02، استور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، سیدو شریف، سکردو 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، سبی42، رحیم یار خان، کوٹ ادو، چلاس، تربت، بھکر اور سکھر میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی بنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ..
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی ..
شیر افضل مروت کا بیان پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی گھنائونی ..
مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر ..
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی ..
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان ..
تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع ..
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم