قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس 18 اگست کو ہوگا

ہفتہ 15 اگست 2015 15:03

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس 18 اگست کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین محمد اسلم بودلہ کریں گے۔ اس موقع پر وزارت کے قومی ورثہ ونگ کے حوالہ سے کارکردگی اور کام کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ فن و ثقافت کے فروغ کیلئے حکومتی پالیسی اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں