یوم آزادی پر پہلی بار 28 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ اقتصادی سرگرمیاں ہوئیں

ہفتہ 15 اگست 2015 15:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ملک میں یوم آزادی کے موقع پر پہلی بار مجموعی طور پر 28 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ اقتصادی سرگرمیاں ہوئی ہیں جس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھاری ریونیو حاصل ہوگا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران اقتصادی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اقتصادی سرگرمیاں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقتصادی سرگرمیوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہوگا کیونکہ جتنی بھی خریدو فروخت ہوئی ہے وہ قابل ٹیکس ہے، اسی طرح یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ 3 روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور اس مد میں بھی ایف بی آر کو خاطر خواہ سیلز ٹیکس ملے گا جبکہ یوم آزادی کے موقع پر تفریحی مقامات پر بھی بے پناہ رش رہا ہے اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کا کاروبار بھی عروج پر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی اضافی اقتصادی سرگرمیوں کے ریونیو پر اثرات آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں