سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پالیسی بورڈ کا اجلاس ،کیپٹل مارکیٹ، کارپوریٹ سیکٹر سے متعلق پالیسی پر غور کیا گیا

ہفتہ 15 اگست 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس وفاقی سیکٹری برائے خزانہ و مالیات اور بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وقار مسعود کی صدارت میں ایس ای سی پی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیپٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر سے متعلق اہم پالیسی امورپر غور کیا گیا ۔ اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا پوائنٹ 2008میں سٹاک مارکیٹ میں پیدا ہونے والے بحران پر قائم کمیٹی تجزیاتی رپورٹ تھی۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے بورڈ کو کمیٹی کی جانب کی گئی سفارشات اور ان کے مطابق ایس ای سی پی میں کی گئی اصلاحات پر بریفنگ دی ۔ پالیسی بورڈ کو سٹاک ایکس چینجز کے ڈی میچولائزیشن ، کیپٹل مارکیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک میں میں کی گئی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پالیسی بورڈ نے انشورنس آرڈیننس کے تحت سمال ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں کی تشکیل اور انشورنس کمپنیوں کیلئے کم از کم سرمائے کی حد میں اضافے کی بھی منظوری دی ۔

پالیسی بورڈ کو سیکورٹیز کمیشن کی عالمی تنظیم ’آئیسکو ‘ کی ایس ای سی پی سے متعلق جائزہ رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ رپورٹ میں ایس ای سی پی کی سیکورٹیز مارکیٹ سے متعلق ریگولیٹری رجیم کو عالمی معیارات کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔ پالیسی بورڈ نے فزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں