جسٹس جواد ایس خواجہ23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ہفتہ 15 اگست 2015 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) جسٹس جواد ایس خواجہ ملک کے23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے (پیر) کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، وہ24دن چیف جسٹس کے عہدے پر رہنے کے بعد نو ستمبر کو65 سال کی عمر میں سبکدوش ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ (پیر) کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گئے ،جسٹس جواد ایس خواجہ 24دن کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے ، ملک کی عدالتی تاریخ میں سب سے کم عرصہ چیف جسٹس پاکستان رہنے والے افراد کی فہرست میں جسٹس جوادکا دوسرا نمبر ہوگا،ان سے پہلے چیف جسٹس محمد شہاب الدین صرف10 دن کیلیے چیف جسٹس رہے تھے،انہوں نے تین مئی 1960کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف لیا تھا اور 12مئی کو سبکدوش ہوئے۔

(جاری ہے)

سب سے کم عرصے کیلیے چیف جسٹس رہنے والوں کی فہرست میں جسٹس بشیر جہانگیری تیسرے نمبر پر ہیں جنھوں نے سات جنوری 2002 کو چیف جسٹس ارشاد حسن خان کی رٹائرمنٹ پر چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا اور اسی ماہ کی31 جنوری کو رٹائرہوئے،جسٹس شہاب الدین اور جسٹس جہانگیری محض چند دنوں کیلیے چیف جسٹس رہے جبکہ جسٹس جواد تیسرے ہوں گے،ملک کی عدالتی تاریخ میں محض چند مہینوں کیلیے چیف جسٹس رہنے والوں میں تین افراد چیف جسٹس ایس اے رحمن،چیف جسٹس فضل اکبر اور چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی شامل ہیں، جسٹس ایس اے رحمن یکم مارچ 1968 سے 3 جون ،جسٹس فضل اکبر چار جون1968سے 17 نومبر تک فائز رہے جبکہ چیف جسٹس تصدق حیسن جیلانی نے 11دسمبر 2013کو حلف لیا اور پانچ جولائی 2014کو رٹائر ہوئے۔`

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں