مشاہد اللہ کا عسکری ادارے کے سربراہ کیخلاف بیان غداری ہے، پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کو نقصان اور بھارت کو فائدہ ہوگا، وزیر اعظم مشاہد اللہ کو فارغ کریں ؛سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنول دلشاد

ہفتہ 15 اگست 2015 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنول دلشاد نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ کا عسکری ادارے کے سربراہ سے متعلق بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے اس سے پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کو نقصان اور بھارت کو فائدہ ہوگا وزیر اعظم نواز شریف مشاہد اللہ استعفیٰ قبول کریں اور انکو سینٹر شپ سے ہٹایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے کنول دلشاد نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے قومی ادارے سے متعلق منفی بیانات سے دوست ملک چین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،دونوں وزراء نے عسکری قیادت پر من گھڑت الزامات لگا کر بھارت کو خوش کیا ہے کیونکہ بھارت عالمی سطح پر پہلے ہی آئی ایس آئی کو حدف تنقید بناتا رہا ہے ان بیانات سے بھارتی موقف کی تائید ہوئی ہے دوسری جانب افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اشرف غنی نے بھی پاکستان کے متعلق یوٹرن لیا ہے ، اور موجودہ حالات میں مشاہد اللہ کا بیان بھی اس سلسلے کی کڑی لگتی ہے ،قومی ادارے کو نشانہ بنانے پر مشاہد اللہ اور خواجہ آصف غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ،وزیر اعظم دونوں وزراء سے وزارتیں واپس لے کر غداری کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کریں۔

`

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں