ایم کیو ایم کے مطالبات پر حکومتی موَقف تیار کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اگست 2015 21:36

ایم کیو  ایم کے مطالبات پر حکومتی موَقف تیار کرلیا گیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء)ایم کیو ایم کے مطالبات پر حکومتی موَقف تیار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مطالبات پر جواب تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے کراچی آپریشن کے حوالے سے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کیلئے تیار ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنا مسلح ونگ ہر صورت ختم کرنا ہوگا۔ کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم کے مطالبات پر حکومتی موَقف سے مولانا فضل الرحمان کو مطلع کردیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اس حوالے سے کل ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں