ترنول میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا، ساتھی شدید زخمی

نعش اور زخمی قریبی ہسپتال منتقل ،تھانہ ترنول پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 15 اگست 2015 22:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) اسلا م آباد میں ترنول کے نواحی قصبہ اتفاق کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پر تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا جبکہ اس کا قریبی ساتھی شدید زخمی ہو گیا ، نعش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ تھانہ ترنول پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترنول پولیس کے مطابق اتفاق کالونی میں تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے موٹر سائیکل پر جاتے 30سالہ محمد یاسر اور شفقت محمو د پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یاسر موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ شفقت محمود زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یاسر نے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی اور اب اس کی بیوی روٹھ کرمیکے میں تھی جب وہ اس کو وہاں لینے گیا تواس دورا ن فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ یاسر ، شفقت محمود کی دکان پرکام کرتا تھا ۔زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تھانہ ترنول پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں