ہری پور کے ووٹرز مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کو کامیاب بنا کر علاقے میں خوشحالی کا نیا دورہ شروع کرینگے،ڈاکٹر آصف کرمانی

سولہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان

ہفتہ 15 اگست 2015 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ءوزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ این اے 19ہری پور کے ووٹرز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب بنا کر علاقے میں خوشحالی کا نیا دورہ شروع کرینگے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ سولہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے مسلم لیگ (ن)کے بہادر کارکنوں نے تحریک انصاف کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں مسلم لیگ (ن)ہر پولنگ اسٹیشن پر کامیاب ہوگی اور پی ٹی آئی کی ضمانت ضبط کر دیگی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں