کل جماعتی حریت کانفرنس کا اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کا اقوام متحدہ کے حکام کویاد داشت جمع کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری عوام ک جدوجہد جاری رہے گی ٗمظاہرین اقوام متحدہ کے نمائندوں کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو یادداشت سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی

ہفتہ 15 اگست 2015 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے حکام کویاد داشت جمع کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے نہتے عوام پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں لاکھوں بے گناہ نوجوانوں کو قید کیا گیا ہے۔کل جماعتی کانفرنس کے رہنماوں نے اقوام متحدہ کے حکام کو یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے مکر چکا ہے۔ بھارتی حکمران اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری عوام ک جدوجہد جاری رہے گی ۔اقوام متحدہ کے نمائندوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو یادداشت سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں