ورلڈ بینک پاکستان میں 2015 کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کریگا

رقم ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں کے علاوہ مالیاتی شعبے پر خرچ کی جائیگی

اتوار 16 اگست 2015 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) ورلڈ بینک پاکستان میں 2015 کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کریگا رقم ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں کے علاوہ مالیاتی شعبے پر خرچ کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل فنانس کارپورشن کے کنٹری منیجر ندیم صدیقی نے بتایا کہ پاکستان میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جنہیں توانائی کی قلت یا بینکاری سہولیات میسر نہیں آئی ایف سی چین کمپنی تھری گورجز کے ساتھ مل کر لگ بھگ 12کروڑ ڈالر کی لاگت سے ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں میں سرمایا کاری کر چکا ہے جس سے ایک کروڑ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایف سی نے حبیب بینک کو 15 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرنے کے علاوہ بینک میں 75 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری بھی کی ہے تاکہ بینک خواتین کے علاوہ دیہی علاقوں میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کر سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں