ملک میں کنگ پارٹی بنانے کی تیاری شروع ،مشرف کو پارٹی سربراہ بنائے جانے کا امکان

سیاسی جماعتوں کے کے ناراض رہنما ؤں سے رابطے جاری

اتوار 16 اگست 2015 13:33

ملک میں کنگ پارٹی بنانے کی تیاری شروع ،مشرف کو پارٹی سربراہ بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) ملک میں کنگ پارٹی بنانے کی تیاری شروع ہو گئی پرویز مشرف کو پارٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے کے ناراض رہنما ؤں سے رابطے جاری ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کے ملک میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کا سلسلہ ابھی سے شروع کر دیا گیا ہے اورآنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست دینے اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک نئی پارٹی تشکیل دی جارہی ہے جو مستقبل میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لے گی ،اس پارٹی میں پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین ،پرویز الہٰی ،ذولفقار کھوسہ ،دوست محمد کھوسہ ،شیخ رشید ،جبکہ سندھ سے غوس علی شاہ ،پیر پگاڑا،ممتاز بھٹو،لیاقت جتوئی ،بنیل گبول ،ذولفقار مرزا شامل ہیں ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات اور سردار عتیق کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے تا ہم بلوچستان اور پنجاب سے لشکر رئیسا نی اور سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے مگر ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤ ں نے اس پارٹی میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کے کنگ پارٹی کی تشکیل کا مقصدعام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کوسندھ سے شکست دینا ہے ،اس حوالے سے ابھی تک خیبر پختون خواہ سے کسی بھی رہنما سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گنگ پارٹی کی تشکیل کا عمل آئندہ برس تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں