مینجمنٹ کورس کے لئے گریڈ 19 کے 178 افسران نامزد

اتوار 16 اگست 2015 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینئر مینجمنٹ کورس کے لئے گریڈ 19 کے 178 افسران کو نامزد کر دیا ہے ۔ یہ کورس 24 اگست 2015 کو کراچی میں شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس کورس میں مختلف سروس گروپوں اور وفاقی و صوبائی محکموں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 کے 178 افسروں کو نامزد کیا ہے ان افسران میں احمد حسن ،محمد صمیر خان ، ڈاکٹر معین مسعود ، کامران فاروق ، محمد جمیل ، واصف علی اور دیر شامل ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں