ماڈل ایان علی کو سب اچھا کی خبر مل گئی

کسٹم حکام سمیت دیگر ادارے ایان علی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر یں گے

اتوار 16 اگست 2015 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کو سب اچھا کی خبر سنا دی گئی ۔ کسٹم حکام سمیت دیگر ادارے ایان علی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خربرو ماڈل ایان علی کو ان کے قریبی دوستوں کے ذریعے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ وہ اب مطمئن ہو جائیں ان کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت کوئی بھی معاملہ اب پریشانی کا باعث نہیں بنے گا جس پر ماڈل نے ماڈلنگ سمیت دیگر اشتہارات کے لئے اپنے منیجر کو گرین سگنل دے دیا ہے کہ وہ اب کاروباری پارٹیوں سے ماڈلنگ اور دیگر اشتہارات کی بکنگ بارے معاملات طے کر سکتے ہیں تاہم ان تاریخوں میں عدالت میں پیشی کی تاریخیں شامل نہیں ہونی چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں