این ایچ اے کی ایک ارب 11 کروڑ کرپشن کا نیا سکینڈل منظر عام پر آ گیا

سیکرٹری مواصلات نے سابق چیئرمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

اتوار 16 اگست 2015 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے سابق چیئرمین جنرل (ر) فرخ کے خلاف ناران چلاس روڈ تعمیر کرنے والی فرم کو 53 کروڑ 30 لاکھ روپے کی زائد ادائیگی کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان پر الزامات ہے کہ انہوں نے 2005ء میں مشرف دور میں قواعد و ضوابط کے خلاف تعمیراتی کمپنی کو معاہدے میں طے شدہ قیمت سے زائد 533 ملین روپے کی ادائیگی کی جس کی اب تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل (ر) فرخ آجکل حسنین کنسٹرکشن کمپنی میں بھی ملازمت کرتے ہیں جو این ایچ اے کی 30 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف تحقیقات سیکرٹری مواصلات نے شروع کی ہیں۔ سابق چیئرمین پر یہ بھی الازم ہے کہ انہوں نے ایف ڈبلیو او کو ٹینڈرز طلب کئے بغیر ناران چلاس روڈ کے 3 سیکشن کا کنٹریکٹ 581 ملین کا دیا جو قواعد و ضوابط کے خلاف تھا۔ اس کی ذمہ داری بھی اس وقت کے چیئرمین این ایچ اے پر عائد کی گئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں