چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی ترقی کی ایک پٹی ہے سرکاری ذرائع

چین اور پاکستان پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سائنسی منصوبہ بندی کے مطابق تعمیر کرینگے رپورٹ

اتوار 16 اگست 2015 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی ترقی کی ایک پٹی ہے جسے چین اور پاکستان پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سائنسی منصوبہ بندی کے مطابق تعمیر کرینگے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

یہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے جس میں اطلاعات نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سے پاکستان میں توانائی کے حالیہ بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی راہداری سے خصوصاً پسماندہ علاقوں میں بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں