عوامی خدمت کی ٹھان کر میدان میں اترنیکا فیصلہ کیا،واجد ایوب

الیکشن جیت کر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دونگا،امیدوار برائے چیئرمین ترنول اسلام آباد

اتوار 16 اگست 2015 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور امیدوار برائے چیئرمین واجد ایوب ترنول یو سی74 نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کی ٹھان کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، ہم عوام کی بے لوث خدمت کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے-پائی جانیوالی محرومیوں کا ازالہ کرکے اسے نہ صرف مثالی یوسی کا درجہ دلوائیں گے بلکہ امن و سکون کا گہوارا بنا کر عوامی خدمت کے عملی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے-انہوں نے کہاکہ عوام کی عزت نفس کا سوداکرکے الیکشن نہیں جیتا جا سکتا بلکہ غریب عوام کے خلوص اور محبت کو خرید کرعوامی خدمت کے مشن کو پروان چڑھایاجاسکتاہے-ایک بیان میں امیدوار برائے چیئرمین واجد ایوب نے کہاہے کہ عوام کی بے لوث خدمت خدمت میرے خون میں رچی بسی ہے،آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دونگا-انہوں نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کا حقیقی مینڈیٹ حاصل کرکے عوام کی خدمت کرونگا،میری سیاست ایک کھلی کتاب کی مانند ہے عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے اس بار عوام کی طرف سے ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرونگا، میرا جینا مرنااپنی یوسی کے عوام کے ساتھ ہے- مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ میں نے ہمیشہ عوام سے سچی سیاست کی ہے جھوٹ بولنا اور جھوٹے لوگوں سے نفرت ہے ،میں اپنے والدین کی طرف سے دی ہوئی تربیت سے حلقہ کی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا-پارٹی ورکروں سے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد سے مخالفین کو باآسانی شکست دی جا سکتی ہے-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں