صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پرخودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کے اعضاء شناخت کیلئے نادرا کو ارسال

اتوار 16 اگست 2015 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر اٹک میں ان کے ڈیرے پر خودکش حملہ کرنیوالے حملہ آور کے اعضاء شناخت کیلئے نادرا کو ارسال کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کے اعضاء شناخت کیلئے نادرا کو ارسال کردئیے گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے حکم پر چھٹی کے باوجو د نادرا آفس کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں