تحریک انصاف کا شجاع خانزادہ کی سیٹ پر امیدوار کھڑانہ کرنے کا اعلان ،شجاع خانزادہ کی عوا م کیلئے خدمات کے اعتراف میں امیدوار کھڑا نہیں کریں گے،عمران خان

اتوار 16 اگست 2015 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے حلقے میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیان میں تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا کہناتھاکہ وہ شجاع خانزادہ کی عوا م کیلئے خدمات کے اعتراف میں امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔شجاع خانزادہ اٹک کی تحصیل شادی خیل پی پی 16سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے میں ہونے والے خود کش حملے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجا ع خانزادہ شہید ہو گئے تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں