وفاقی ملازمین کیلئے تجویز شدہ سیکٹر ایف 14 میں مالکان اراضی سے زمین کے حصول کا معاملہ جلد طے پانے کا امکان
اتوار 16 اگست 2015 23:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء)اسلام آباد انتظامیہ کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی چیف کمشنر اسلام آباد کے آفس کے ساتھ کی گئی خط و کتابت سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی ملازمین کے لئے تجویز شدہ سیکٹر ایف چودہ میں مالکان اراضی سے زمین کے حصول کا معاملہ جلد طے پانے والا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ F-14میں زمین کے حصول کو جلد یقینی بنایا جائے تاکہ وفاقی ملازمین و دیگر کوٹہ جات اداروں کے ملازمین کو فوری طور پر پلاٹ الاٹ کئے جا سکیں ۔
اسی تناظر میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھا ہے کہ F-14میں زمین کی خریداری بحساب 30لاکھ روپے فی کنال مناسب رہے گی ۔(جاری ہے)
یہ سفارش ماضی میں لانچ کئے گئے مختلف سیکٹرز میں زمین کی خریداری کی قیمتوں کا تناسب اس طرح بتایا گیا کہ 2009ء میں جی پندرہ میں فی کنال دس لاکھ پچاس ہزار 2005ء میں جی چودہ میں (5) لاکھ نوے ہزار جبکہ 1999ء میں جی تیرہ میں فی کنال دو لاکھ تیس ہزار روپے میں زمین خریدی گئی تھی ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کے لئے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے ایف چودہ میں ہر قسم کی تعمیرات پر پہلے سے ہی مکمل پابندی لگائی جا چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پابندی سے قبل کی گئی تعمیرات کا معاوضہ دیا جائے گا جبکہ پابندی کے بعد کی گئی تعمیرات کو قانون کے مطابق مسمار کر دیا جائے گا اور تعمیرات سے آنکھیں بند رکھنے والے ذمہ داران کے لئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آذربائیجان ایئرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پرواز پہنچ گئی ، ایئرپورٹ پہنچنے پر واٹر کینن سلامی پیش ..
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
پاکستان عالمی صحت عامہ کے وژن کے تحت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ
ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو
پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق نے پارلیمنٹ لاجزاور پارلیمنٹ ہائوس سے حاصل کئےگئے پانی کے نمونوں ..
واپڈانے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبہ کے تحت یونٹ نمبر9 اور 10کے لئے 220کے وی، 168.75ایم وی اے صلاحیت کے ..
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی