وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان چین اقتصادی راہداری کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت58 ارب10 کروڑ روپے مختص کئے ‘کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام تیزی سے جاری
پیر 17 اگست 2015 12:28
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) مالی سال 2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پی ایس ڈی پی 2015-16 ء کوریڈور کے تحت اور صوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے ، کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے فوائد جلدازجلد تمام لوگوں کو پہنچ سکے۔
اصلاحات اور جدت آمیزی ایشیائی ذرائع ہے جن سے معیشت کو بڑی ترقی دی جاسکتی ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہونگے جبکہ بلوچستان خیبر پختونخوا اور فاٹا کو خصوصی طور پر فائدہ ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری وزیراعظم محمد نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کاوژن ہے جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی رابطوں کو بحال کرنا ،اسے مزید بہتر کرنا اور آخر کار اس کو وسط ایشیا اور مغربی ایشیا تک بڑھایا جاناہے۔
اس کلیدی منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16ء کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پی ای سی) کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام( پی ایس ڈی پی) کے تحت58 ارب10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ پی ایس ڈی پی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سی پی ای سی کے منصوبوں میں اسلام آباد، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان روٹ پر زمین کی خریداری اور تکنیکی سٹڈی کیلئے 10ارب روپے جبکہ گوادر تربت سیکشن، گوادر رتو ڈیرو روڈ اور ایم8 سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر کیلئے 2 ارب80 کروڑ روپے، این 85 کی توسیع اور بہتری کیلئے 2ارب50 کروڑ روپے ، این50 کیلئے 2 ارب روپے اور سی پی ای سی کے دیگرمختلف منصوبوں کیلئے 10 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔ برہان ۔حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے 2 ارب 30 کروڑ روپے ،120 کلومیٹر تھا کوٹ ۔حویلیاں روڈ کی تعمیر کے لئے 20 ارب 50 کروڑ روپے ،ژوب ۔مغل کوٹ روڈ کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے تحت وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد حاصل کی جاسکے۔چائنا پاکستان اکنامک کوریڈو (سی پی ای سی) حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تقریباً 46 ارب ڈالر مالیت سے سڑکوں، ریلوے ، ٹیلی کام ، گوادر پورٹ ، اور توانائی کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں ۔یہ منصوبہ دونوں برادر ممالک اور خطے کو جوڑنے کی اہم بنیاد ہے۔یہ کوریڈور خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،آزادی صحافت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن اقدامات بھی کررہی ہے ، وزیر ..
کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت کی ..
یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ، ایچ ای سی کا انتباہ
اسلام آباد میں فلسطین فائونڈیشن اور نیشنل ڈیجیٹل جرنلسٹس کلب کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد
نجی ایئر لائن فلائی جناح نے متحدہ عرب امارات میں شارجہ اور لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز ..
ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
لوک ورثہ اسلام آباد میں ’’مرکز برائے قومی ہم آہنگی’’کا آغاز
وفاقی حکومت کا ججز کے خط پر تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان، ..
اے این پی بلوچستان کی نامزدگی اور صدر آصف زرداری و بلال بھٹو کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوا، ایمل ولی خان
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات
الیکشن کمیشن کی بہاولنگر کے حلقے این اے 162 کے فارم میں ردو بدل پر کل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری