اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس(کل) ہوگا

پیر 17 اگست 2015 13:02

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس(کل) ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس(کل) منگل کو ہوگا، جس کی صدار ت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر نقوی کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اعزازی صدر بنایا جائے گا، اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کے مختلف امور چلانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور مختلف ٹورنامنٹس منعقد کروانے کی بھی منظوری لی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں