وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں اور پرامن بلوچستان پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال

پیر 17 اگست 2015 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پرامن بلوچستان پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم نواز شریف کو پر امن بلوچستان پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پر امن بلوچستان پروگرام کے تحت سینکڑوں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کو خوش آئند قرار دیا ۔ ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی پروگرام اور صوبے کی مجموعی امن و امان کی تفصیلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں