اسلام آباد، تھانہ رمنا کی حدود میں فائرنگ سے افغان باشندہ جاں بحق

پیر 17 اگست 2015 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ رمنا کی حدود میں فائرنگ سے افغان باشندہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 30 سے 35سال کے درمیان ہے ،ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق افغانستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں