سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی اپنے خلاف درج ایف آئی آر معطل کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 17 اگست 2015 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمدنے ایف آئی اے کی جانب سے اپنے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو معطل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد نے اپنے وکیل وسیم سجاد کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی آر میرے خلاف بدنیتی اور سازش پر مبنی ہے لہذا ایف آئی اے کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے ۔

درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول بھی جمع کروائی ہیں ۔ سابق چیئرمین چوہدری رشید کی تیسری مرتبہ بطور چیئرمین پیمرا کی بحالی کے عدالتی فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات کے تحت ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ واضح رہے کہ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے انسپکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی اور سیکرٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں