وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، پرامن بلوچستان پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا

وزیراعظم نے پر امن بلوچستان پروگرام کے تحت سینکڑوں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کو خوش آئند قرار دیا،ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

پیر 17 اگست 2015 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کر کے پرامن بلوچستان پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نواز شریف نے پر امن بلوچستان پروگرام کے تحت سینکڑوں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کو خوش آئند قرار دیا،ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور سینیٹر حاصل بزنجو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم نواز شریف کو پر امن بلوچستان پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پر امن بلوچستان پروگرام کے تحت سینکڑوں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کو خوش آئند قرار دیا ۔ ملاقات میں وزیراعظم کے گزشتہ دورہ کوئٹہ میں منظور کئے گئے جاری ترقیاتی پروگرام اور صوبے کی مجموعی امن و امان کی تفصیلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں