آرمی پبلک سکول سانحہ نے پورے ملک کو تبدیل کر دیا ،ممنون حسین

سانحے کے نتیجے میں دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا ہوا، شہداء کے ورثاء سے گفتگو

پیر 17 اگست 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحہ نے پورے ملک کو تبدیل کر دیا اس کے نتیجے میں اہم فیصلے ہوئے اور دہشت گردوں کی سرکو بی کے لئے قومی اتفاقِ رائے پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہدا کی قربانی کی قدر وطنِ عزیز کا ہر شہری کرتا ہے اور اُن کے ورثاء کو بلندمقام حاصل ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شہداکے خاندانوں کے لیے مالی معاونت کے پیکیج کے تحت ورثا کی مدد کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں