اسلام آباد : نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان نے بلٹ پروف گاڑی لینے سے انکار کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 18:11

اسلام آباد : نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان نے بلٹ پروف گاڑی لینے سے انکار کر دیا۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ نے پروٹو کول میں شامل بلٹ پروف گاڑی لینے سے انکار کر دیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بلٹ پروف مرسڈیز گاڑی واپس کر دی. انہوں نے سکیورٹی کے لیے مامور 10 گاڑیوں کا پروٹوکول بھی کم کرنے کا حکم دیا ہے. جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ نہ میری کسی سے دشمنی ہے نہ جان کا خطرہ لہٰذا پہلے سے دی گئی سر کاری گاڑی ہی استعمال کروں گا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں