امریکی سفارتخانے کی جانب سے وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت

انسانی زندگی کے ساتھ اس طرح کا وحشیانہ سلوک ناقابل قبول اور پاکستانی عوام کی خواہشات کے خلاف ہے ٗسفارتخانہ وحشیانہ عمل کی تحقیقات کرنے والے حکومتی اداروں کو درخواست کرنے پر تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ٗ بیان

پیر 17 اگست 2015 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) امریکی سفارتخانے کی جانب سے وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے نے اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی کے ساتھ اس طرح کا وحشیانہ سلوک ناقابل قبول اور پاکستانی عوام کی خواہشات کے خلاف ہے ، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور پاکستانی حکومت کی کوششوں کے ساتھ ہے۔اس حملے میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستانی عزم کی حمایت کرتے ہیں اور وحشیانہ عمل کی تحقیقات کرنے والے حکومتی اداروں کو درخواست کرنے پر تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں