آصف زرداری کا اخونزادہ چٹان کے بیٹے کے اغواء پر اظہار تشویش ، فوری بازیابی کا مطالبہ

پیر 17 اگست 2015 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور پی پی پی کے صدر اخونزادہ چٹان کے صاحبزادے کے اغوا پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اخونزادہ چٹان کے بیٹے کو باجوڑ ایجنسی میں اسکول جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ہے۔ سابق صدر نے اس اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے باجوڑ ایجنسی کی انتظامیہ سے بچے کی فوری بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں