سینٹ آف پاکستان کی وزیر اعظم لیگل ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین کو جلد فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی سفارشات بارے بریفنگ کیلئے دعوت

پیر 17 اگست 2015 19:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) سینٹ آف پاکستان نے رول آف پروسیجر اور کنڈکٹ آف بزنس2012 ء کے رول 172-Aکے تحت ایک نئی پارلیمانی روایت قائم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوانِ بالا کے تمام سینیٹر ارکان پر مشتمل ایک بڑی کمیٹی تشکیل دیدی جو حکومت کی جانب سے جلد فوری اور سستے انصاف کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کرے گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر قانون انصاف و انسانی حقوق سینیٹر پرویز رشید نے معزز ایوان کو آگاہ کیا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے عوام کو جلد فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے معروف ماہر قانون اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بانی صدر چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی لیگل ریفارمز کمیٹی تشکیل دی تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون و انصاف نے لیگل ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی نقول سینٹ کے معزز ارکان کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سینٹ کے تمام ارکان پر مشتمل کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم لیگل ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو دعوت دی جائے کہ وہ سینٹ آف پاکستان کے تمام ارکان کے اجلاس میں تشریف لائیں تاکہ معزز سینٹرز کو وزیر اعظم لیگل ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کے پس منظر اور دائرہِ کار سے آگاہی ہو سکے۔

سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین میاں رضا ربانی کی خصوصی ہدایت پر سینٹ سیکریٹریٹ کے انچارج سیکریٹری امجد پرویز کے دستخطوں سے تحریری طور پر وزیر اعظم لیگل ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کوتمام سینٹرز پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس منعقدہ19 اگست کو دن 11بجے شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں