اسلام آباد‘سکولوں اور کالجوں کے بچوں کو لانے اور لے جانے والی پک اپ وینز ڈرائیوروں کی غفلت ‘گیس سلنڈروں اور بچوں کی شرارتوں باعث آئے روزحادثات کا شکار ہونے لگیں‘مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

شہریوں نے انتظامیہ اور حکومت سے نوٹس لے کرمسئلے کے حل کا مطالبہ

پیر 17 اگست 2015 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)وفاقی دارالحکومت کے سکولوں اور کالجوں کے بچوں کو لانے اور لے جانے والی پک اپ وینز ڈرائیوروں کی غفلت ولاپروائی، گیس سلنڈروں اور بچوں کی شرارتوں کی وجہ سے آئے روزحادثات کا شکار ہونے لگیں، جس سے مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، شہریوں نے انتظامیہ اور حکومت سے نوٹس لے کرمسئلے کے حل کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مابق جڑواں کے سکولوں اور کالجوں کے بچوں کو لانے اور لے جانے والی پک اپ وینزمیں ایک تو گیس کے سلنڈر نصب ہوتے ہیں جس کے پھٹنے سے متعدد بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں،دوسری طرف ان وینز کے ڈرائیور بھی اکثر لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑیوں کو اوور ٹیک کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپریس وے پر متعدد بار وینز الٹنے کے نتیجے میں حادثات بھی ہو چکے ہیں، ان پک اپ وینز میں گنجائش سے دو یا تین گنا زیادہ بچوں کو ٹھونس دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ایک تو بچوں کو سانس لینے میں سخت دشواری ہوتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بریکلگنے سے بچوں کے گرنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے، متعدد وینز میں بچے اکثر دروازوں اور سیڑھیوں پر بھی لٹک کر سفر کرتے ہیں جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کا سخت نوٹس لے کر پک اپ وینز کے ڈرائیوروں کو احکامات دیئے جائیں تا کہ وہ لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں