وزیر اعظم کا کھانا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری لے جانے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 21:57

وزیر اعظم کا کھانا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری لے جانے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) وزیر اعظم کا کھانا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری لے جانے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے وزیراعظم نواز شریف کا کھانا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری لے جانے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی تصویر میں ہیلی کاپٹر سے کھانے کے برتن اتارتے ہوئے دکھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تصویر کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ وزیراعظم کا سرکاری ہیلی کاپٹر ہے اور اس میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کیلئے مری میں وزیراعظم ہاوَس اسلام آباد سے خصوصی طور پر کھانا بنا کر لایا گیا تھا۔ اس تصویر پر عوام کی جانب سے وزیراعظم اور حکومت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا کھانا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری لے جانے کی تصویر مضحکہ خیز ہے۔ وزیر اعظم کا کھانا خصوصی طور پر الگ سے ہیلی کاپٹر میں نہیں لے جایا گیا تھا بلکہ کھانا وزیراعظم کے ہمراہ ہی ہیلی کاپٹر میں لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں